بلاول بھٹو زرداری کی کورونا رپورٹ منفی آگئی

بلاول بھٹو زرداری کی کورونا رپورٹ منفی آگئی

وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین
بلاول بھٹو زرداری کی کورونا رپورٹ منفی آنے کی تصدیق کر دی۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ابھی بھی قرنطینہ میں ہیں، احتیاط جاری رہے گی تاہم کورونا منفی ہونے کے بعد بلاول بھٹو اب لاہور کے جلسہ میں شرکت کریں گے۔
خیال رہے کہ 26 نومبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا تھاکہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ،معمولی علامات ہیں ،میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ، میں گھر بیٹھ کر کام کرتا رہوں گا ، پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے ویڈیو لنک سے خطاب کروں گا۔ تمام لوگ ماسک پہنیں ،میں آپ کا منتظر رہوں گا۔
پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے آغاز سے کیسز میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور اب تک کئی اہم شخصیات وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں ، وزیراعلی ٰ سندھ مراد علی شاہ، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اس سے قبل گلگت بلتستان انتخابی مہم پر موجود پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر اورپی پی پی سینئر رہنما قمر زمان کائرہ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
وفاقی وزیرعلی زیدی، مسلم لیگ ن رہنما شہبازشریف ، مصدق ملک ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب ، مولابخش چانڈیو بھی کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ علاوہ ازیں فنکشنل لیگ کے جادم منگریو، پی پی رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار سیٹھ کورونا سے انتقال کرگئے

Courtesy Ary news