گریٹر کراچی واٹر سپلائی پراجیکٹ K-4 جلد مکمل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) گریٹر کراچی واٹر سپلائی پراجیکٹ K-4 جلد مکمل کرنیکی ہدایت کی گئی ہے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت گریٹر کراچی واٹر سپلائی پراجیکٹ( کے فور) پر پیشرفت کا جائز ہ سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ کراچی میں پانی کی قلت پر فوری قابو پایا جاسکے ،چیئرمین واپڈا نے منصوبے کی فزیکل اور مالی پیشرفت ، منصوبے سے وابستہ امور اور منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے ضروری فیصلوں سمیت انتظامات سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا ۔ فیصلہ کیا گیا کہ منصوبے پر کام کرنیوالی ایجنسی کی تبدیلی کی سمری ایکنک کو بھیجی جائے گی تاکہ واپڈا باضابطہ طور پر اس پراجیکٹ کو سنبھال سکے۔اجلاس میں واپڈا کو تکنیکی معاملات پر نظرثانی کرنے اور حتمی فیصلے کوآگے بڑھانے کیلئے جلد کسی مشیریا کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی جس پر نظر ثانی شدہ پی سی ون ہوگا۔