اپوزیشن کا لاہور جلسہ نا اہلوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ کرن آفتاب


کراچی ( نمائندہ خصوصی)
پاکستان پر قابض نااہلوں کے ٹولے کی فروری سے قبل چھٹی ہو جائے گی۔سیلیکٹیڈ حکمرانوں کےجان چھوڑنے پر قوم یوم نجات منائے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما محترمہ کرن آفتاب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔محترمہ کرن آفتاب نے کہا کہ ملتان میں اپوزیشن کا کامیاب شو نااہلوں کے منہ پر طمانچے سے کم نہیں ۔13دسمبر کا لاہور جلسہ نا اہلوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔کرن آفتاب نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی رخصتی کا وقت ہوا چاہتا ہے کیونکہ اس وقت پاکستان میں 73 سالوں کے سب سے زیادہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے عوام خودکشیاں کررہی ہے جبکہ نااہل اور کرپٹ ٹولہ گھبرانا نہیں گھبرانا نہیں کی بانسری بجا رہے ہیں ۔کرن آفتاب نے ایک سوال کے جواب میں کہا 73 کے آیئن پر اگر عملدرآمد ہوتا تو آج نااہل ترین حکمران پاکستان پر مسلط نہ ہوتا ۔انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور ساتھ ساتھ پاکستان پر مسلط کرونا وائرس حکمرانوں سے نجات کے لیے خصوصی دعابھی کریں۔۔