غیر آئینی کوٹہ سسٹم کے خلاف پاسبان کی درخواست پرسندھ ہائی کورٹ میں فیصلہ محفوظ

غیر آئینی کوٹہ سسٹم کے خلاف پاسبان کی درخواست پرسندھ ہائی کورٹ میں فیصلہ محفوظ
امید ہے کہ کوٹہ سسٹم کے خاتمہ کے نتیجہ میں انصاف کا نیا سورج طلوع ہوگا:الطاف شکور
کوٹہ سسٹم کا نفاذ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے منافی اقدام ہے:ڈاکٹر ایس ایم ضمیر
کوٹہ سسٹم میرٹ کا قتل عام ہے، اسے ختم کیا جائے تا کہ میرٹ پر تقرریاں کی جاسکیں
اداروں کو کرپشن، وڈیرہ شاہی اور لٹیرا شاہی سے نجات دلانے کے لئے کوٹہ سسٹم کا خاتمہ ناگزیر ہے
جسٹس ندیم اختر اور جسٹس عدنان الکریم پر مشتمل دو رکنی بینچ کی سماعت مکمل

کراچی ( ) غیر آئینی کوٹہ سسٹم کے خلاف پاسبان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ہوگیا۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطا ف شکور اور ڈاکٹر ایس ایم ضمیرو دیگر کی جانب سے کوٹہ سسٹم کے خاتمہ کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردہ آئینی درخواست 1906/2020 کی سماعت جسٹس ندیم اختر اور جسٹس عدنان الکریم پر مشتمل دو رُکنی بینچ نے کی۔ امید ہے کہ کوٹہ سسٹم کے خاتمہ سے انصاف کا نیا سورج طلوع ہوگا۔ سماعت کے موقعہ پرپاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وکلاء عرفان عزیز اور خالد صدیقی ایڈووکیٹ نے معزز عدالت کو بتایا کہ کوٹہ سسٹم کے نفاذ کی میعاد 2013 میں ختم ہو چکی ہے۔ حکومت سے جواب طلب کیا جائے کہ 2013 سے 2020 تک کوٹہ سسٹم کے تحت کی جانے والی بھرتیاں کس قانون کے تحت کی گئی ہیں؟ پاسبان کا موقف ہے کہ کوٹہ سسٹم میرٹ کا قتل عام ہے۔ اس سسٹم کو ختم کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں تا کہ اداروں میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں اور تقرریاں کی جاسکیں۔ سرکاری اداروں کو کرپشن، لاقانونیت، اقرباء پروری،وڈیرہ شاہی اور لٹیرا شاہی سے نجات مل سکے اور عوام میں احساس محرومی کو ختم کیا جاسکے۔ معزز عدالت نے پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وکلاء کا موقف سنتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ اس موقعہ پر میڈیا چوک پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا کہ پی پی پی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی کے بعداب پی ٹی آئی کی حکومت بھی کوٹہ سسٹم کے فروغ کی ذمہ دار ہے۔ کوٹہ سسٹم میرٹ کا قتل عام ہے جس نے اصل حقدار کو روزگار سے محروم کر رکھا ہے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی نے اس ظالمانہ سسٹم کے خاتمہ کے لئے نہ صرف آواز بلند کی ہے بلکہ عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ آج پی پی پی، ایم کیو ایم اورجماعت اسلامی کا کوٹہ سسٹم کے خلاف آواز بلند کرنا محض ایک ڈرامہ ہے، یہ تمام سیاسی جماعتیں ستر سالوں سے سورہی تھیں۔ وہ پاسبان کی قانونی جدو جہد کے بعد جاگ اٹھی ہیں اور زبانی جمع خرچ سے کام لے رہی ہیں۔ پاسبان کی آئینی درخواست میں درخواست گذار دوم سینیئر سیاستدان اور طلبہ دور کے لیڈر ڈاکٹر ایس ایم ضمیر نے کہا کہ کوٹہ سسٹم کو شریعت کورٹ اور سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لاء نے بھی غیر شرعی اور غیر اسلامی قرار دیدیا ہے۔ کوٹہ سسٹم کے نفاذ کو مزید تقویت دینا اسلامی جمہوریہ پاکستان کے منافی اقدام ہے۔ عدالت میں درخواست گذار سوم محمد اسلم خان اور فہیم بھی موجود تھے#

جاری کردہ پریس انفارمیشن سیل
اعظم منہا س: چیئرمین پریس اینڈ انفارمیشن سیل : 03009204794
عزیز فاطمہ: میڈیا کو آرڈینیٹر 03453399224، محمود خان تاجک:پریس سیکریٹری 03232002142
) خبرآپ کے اخبار کے ای میل ایڈریس پر بھی ارسال کردی گئی ہے)