جانوروں اور کیڑے مکوڑوں کیلیے منفرد پل تعمیر

بھارتی ریاست اتر کھنڈ کے گھنے جنگل میں جانوروں اور کیڑے مکوڑوں کے لیے ایک منفرد پل تعمیر کیا گیا ہے
بھارتی ریاست اتر کھنڈ کی ایک مصروف ترین شاہراہ پر قائم کیا گیا ہے کیونکہ یہاں اکثر کیڑے مکوڑے اور چھوٹے جانور ٹریفک حادثات کا شکار ہو کر مر جاتے تھے۔

محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ جس جگہ پل تعمیر کیا گیا ہے یہ بہت زیادہ گھنا جنگل ہے جہاں اکثر شیر، ہاتھی، ریچھ اور جنگلی بھینسے گھومتے نظر آتے ہیں، ڈرائیورز انہیں دور سے دیکھ کر تو گاڑیاں روک لیتے ہیں لیکن سانپ، چھپکلیاں اور گلہریاں دور سے نظر نہیں آتیں اور گاڑیوں کے نیچے آکر مر جاتی ہیں۔

بانس، جوٹ (پٹ سن) اور گھاس سے تیار 90 فٹ طویل پل دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا پل ہے