مہوش حیات کا پیغام مداحوں کو بھا گیا

پاکستانی سپر ماڈل و اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر انسانی رویوں سے متعلق ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

مہوش حیات اس وقت سوشل میڈیا پر چھائی ہوئیں ہیں، مہوش حیات بیک وقت سوشل میڈیا سائٹس انسٹا گرام، ٹوئٹر اور فیس بُک پر پوسٹ کرتی ہیں اور اُن کے مداح بھی ہر پلیٹ فارم پر اُن کے ساتھ جڑے ہوئے اور اُن کی ہر آنے والی نئی پوسٹ پر اُن سے محبت کا اظہار کرتے نظر آ تے ہیں۔

مہوش حیات کی جانب سے اپنی ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جسے اُن کے فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کمنٹ میں انسانی رویوں سے متعلق ایک گہرا اور سچ پر مبنی پیغام بھی شیئر کیا ہے جس اُن کا کہنا ہے کہ ’لوگ آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون ہیں لیکن ہم اُنہیں نظرانداز کر دیتے ہیں کیوں کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ہم سے وہ بن کر ملیں جیسا ہم اُنہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔‘
مہوش حیات کی اس تصویر پر اب تک لاکھوں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جس میں اُن کے مداحوں کا اُن کے حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’مہوش حیات نے انسانی رویوں کی بالکل صحیح تشریح کی ہے۔‘