یوٹیوبر شاہ ویر جعفری رواں ماہ منگنی کرنیوالے ہیں؟

دُنیا بھر میں مقبول معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ خبر زیرِ گردش ہے کہ وہ رواں ماہ منگنی کرنے والے ہیں۔

شاہ ویر جعفری جو کہ ایک خوبصورت اور تخلیقی یوٹیوبر ہیں اوراُنہوں نے پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی اپنا نام روشن کیا ہے۔ وہ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے مقبولیت کے ایک خاص سیڑھی پر چڑھ گئے ہیں جہاں لاکھوں لوگ اُن کے پیروکار بن گئے ہیں۔

دُنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی منگنی سے متعلق سوشل میڈیا پر کچھ خبریں زیرِ گردش ہیں۔

تفیصلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شاہ ویر جعفری کی منگنی کے کارڈ کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کے مطابق وہ رواں ماہ 9 دسمبر کو عائشہ بیگ نامی لڑکی سے منگنی کریں گے
ذرائع کے مطابق عائشہ بیگ پیشہ کے لحاظ سے ڈیزائنر ہیں، اُن کا ’عائشہ بیگ کوؤچر‘ کے نام سے انسٹاگرام پر ایک پیچ بھی ہے
تاہم شاہویر جافری کی جانب سے ابھی تک اُن کی منگنی کی افواہوں کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے