بگ بیش ٹیم میلبرن رینیگیڈز کی عماد وسیم سے معاہدے کی تصدیق

بگ بیش ٹیم میلبرن رینیگیڈز نے پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم سے معاہدے کی تصدیق کردی ۔

عماد وسیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے این او سی کے بعد بگ بیش ٹیم سے معاہدہ سائن کرلیا ہے، وہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی مصروفیات کے بعد 26 دسمبر سے میلبرن رینیگیڈز کو دستیاب ہوں گے
عماد وسیم نے اس سال ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم شائرکی نمائندگی بھی کی تھی۔

میلبرن رینیگیڈز کے کوچ مائیکل کلینگر کا کہنا ہے کہ عماد وسیم شاندار صلاحیتوں کے سبب ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ پلیرز میں سے ایک ہیں۔
مائیکل کلینگر نے مزید کہا کہ عمادوسیم تجربہ کار کھلاڑی ہیں جنہوں نے حال ہی میں کامیابیاں بھی سمیٹیں ہیں