گلین میگراتھ کی 5 بہترین بولرز کی فہرست میں وسیم اکرم بھی شامل

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگراتھ نے ایک روزہ میچوں کے 5 بہترین بولرز کی فہرست میں وسیم اکرم کو شامل کرلیا۔

بدھ کو اوول میں آسٹریلیا اور بھارت کے مابین تیسرے ایک روزہ میچ سے پہلے بات کرتے ہوئے میگراتھ نے اپنے بہترین بولرز کی فہرست سامنے رکھی
پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 502 وکٹیں حاصل کرنے والے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو میگراتھ نے اپنی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا ہے۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے ہم وطن بریٹ لی کو بھی اپنی بہترین بولرز کی فہرست میں شامل کیا، بریٹ لی اپنے دور کے تیز ترین بولرز میں سے ایک جانے جاتے ہیں
میگراتھ کی بہترین بولرز کی فہرست میں سری لنکا کے چمندا واس بھی موجودہیں جنہوں نے 2003 کے ورلڈ کپ کے پہلے اوور میں بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی
میگراتھ نے بہترین باؤلرز کی فہرست میں اپنے دور کے بہترین اور شہرہ آفاق بولرز سری لنکا کے سابق سپنر مرلی دھرن اور جنوبی افریقہ کے شان پولاک کو بھی شامل کیا