اپوزیشن جماعتیں کے جلسوں سے مزید کورونا پھیلنے کا خطرہ ہے،صائمہ ندیم

اپوزیشن جماعتیں کے جلسوں سے مزید کورونا پھیلنے کا خطرہ ہے،صائمہ ندیم
اپوزیشن جماعتیں بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے لوگوں کا ہجوم لگا کر انکی زندگیوں سے کھیل رہی ہیں
پی پی اور(ن)لیگ ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا، اب ساتھ ملکر انسانی زندگیوں کو داؤ پر لگا رہے ہیں
پی ٹی آئی حکومت عوام کواس وبا سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کر رہی ہے،صائمہ ندیم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری منسٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے،جس کے باعث ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس صوتحال میں پی ٹی آئی حکومت عوام کو کورونا سے بچانا چاہتی ہے اور بار بار عوام سے حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی آگاہی کر رہی ہے۔جبکہ دوسری طرف اپوزیشن جماعتیں جلسے کر رہی ہیں۔جس کے باعث مزید کورونا پھیلنے کا خطرہ ہے،پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا اور اب ساتھ ملکر انسانی زندگیوں کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ایک طرف سندھ حکومت روزانہ کرونا مریضوں کے تعداد اور اموات گنوا رہی ہے اور دوسری جانب اپنے کارکنوں کو جلسے میں لے کر جا رہی ہے۔بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے بغیر کسی ایس او پیز کے لوگوں کا ہجوم لگا کر ان کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔کراچی سمیت سندھ میں لوگوں کے لئے پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے۔سندھ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔پی ٹی آئی حکومت نے پنجاب میں تعمیراتی اور کنسٹرکشن انڈسٹری کو سبسڈری دیں جس کے باعث ملکی اور غیر ملکی سطح پر کنسٹرکشن انڈسٹری نے اٹھان بھر لی ہے۔فیصل آباد کی جو 1960کے بود سے لومس بند پڑی ہو ئیں تھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اس کو دوبارہ سے بحال کر دیا جس کے باعث آج ہمیں ایکسپورٹ کے آرڈر مل گئے ہیں جس کو 2،2شفٹ کر کے بھی پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے انڈسٹریز کو اواس وقت جو بہترین اقدام ہو ا ہے کہ جولوگ یہ کہتے تھے کہ پی ٹی آئی حکومت 1کروڑ نوکریاں کہان سے دے گی توفیصل آباد میں جو انڈسٹری بحال ہو ئی ہیں وہان دوبارہ سے ملازمین واپس آرہے ہیں اور لوگوں کا روزگار بحال ہو رہا ہے۔جیسے جیسے انڈسٹریز بحال ہو نگی ویسے ویسے لوگوں کا انشائاللہ روزگار بحال ہونا شروع ہوجائے گا۔ پی ٹی آئی حکومت عوامی نمائندہ جماعت ہے جو عوام کے ساتھ ہر مشکل وقت ہر وقت ساتھ کھڑی ہے۔