حمزہ عباسی نے کتاب لکھنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی نے بتایا ہے کہ وہ ’خدا‘ کو موضوع بنا کر ایک کتاب لکھ رہے ہیں جو آئندہ برس منظر عام پر آجائے گی۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ وہ کتاب لکھنے کے عمل میں ہیں جس کا موضوع ’خدا‘ کے گرد گھومے گا
اداکار نے یہ بھی بتایا کہ وہ پُرامید ہیں کہ اُن کی کتاب جون 2021 میں منظر عام پر آجائے گی۔

اپنے اسی پیغام میں انہوں نے سوشل میڈیا سے غیر فعال ہونے کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کتاب لکھنے کے باعث سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں ہوں گے
خیال رہے کہ گزشتہ سال اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی نے باضابطہ طور پر واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے ایک آن لائن پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹی وی ناظرین کو وہ جلد اسکرین پر نظر آئیں گے۔
میزبان احمد علی بٹ کے سوال پر حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ انہوں نے عارضی طور پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی تھی اور اب ایک سال کے وقفے کے بعد جلد ٹی وی اسکرین پر نظر آؤں گا۔

اداکار نے یہ تو بتایا کہ وہ دو پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں تاہم اس متعلق مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
حمزہ علی عباسی کی آنے والی فلم ’مولا جٹ ‘ ہے جو سال 1979 میں ریلیز ہونے والی مولاجٹ کا سیکوئل ہے۔ حمزہ اس فلم میں نوری نتھ کے روپ میں نظر آئیں گے جب کہ ان کے ساتھی اداکاروں میں فواد خان اور ماہرہ خان شامل ہیں۔

ان کے مقبول ترین ڈراموں میں ’پیارے افضل‘، ’من مائل‘، ’میرے درد کو جو زباں ملے‘، شامل ہیں۔جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیے جانے والے ڈرامہ سیریل ’الف‘ میں بھی حمزہ نے ’قلب مومن‘ کا مرکزی کردار ادا کیا