نیوزی لینڈ، قومی اسکواڈ کی چوتھی ٹیسٹنگ جمعرات کو ہوگی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں اب تک قومی اسکواڈ کی 3مرتبہ کورونا ٹیسٹنگ ہوچکی ہے، چوتھی ٹیسٹنگ جمعرات کوہوگی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسکواڈ کے 54 میں سے 8 ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیض ہوئی ہے جبکہ 8 میں سے2 ارکان کوہسٹورک کیسز یعنی نان انفیکشیس قرار دیا گیا ہے۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق توقع ہے کہ چوتھی ٹیسٹنگ میں جن افراد کے رزلٹ منفی آئیں گے انہیں ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی، تاہم یہ اجازت نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی منظوری سے مشروط ہے۔

پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ 14 روزہ آئسولیشن میں قومی اسکواڈ کی آخری ٹیسٹنگ 12ویں روز ہوگی،اس ٹیسٹ میں منفی اور14ویں روز ہیلتھ چیک اپ کلیئر کرنے والے ارکان کوآئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ہوگی۔