مارٹن سنیڈن نیوزی لینڈ کرکٹ کے نئے چیئرمین منتخب

سابق ٹیسٹ کرکٹر مارٹن سنیڈن نیوزی لینڈ کرکٹ کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے ۔

سابق کیوی بولر مارٹن سنیڈن نیوزی لینڈ بورڈ میں چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں
واضح رہے کہ گریگ بارکلے کےآئی سی سی کے چیئرمین کےعہدے پر فائز ہوجانے کے بعد سے چیئرمین کی سیٹ خالی تھی ۔

گریگ بارکلے معروف کمرشل لائر اور 2012 ءسے نیوزی لینڈ کرکٹ کیلیے بطورچیف ایگزیکٹو کام کررہے تھے، ان کی بطور چیئرمین آئی سی سی تقرری بھارت کے ششانک منوہر کی جگہ ہوئی تھی