وسیم اکرم سمندر کی صفائی سے خوش

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم سمندر کی صفائی دیکھ کر خوش ہوگئے اور لوگوں کو مبارکباد پیش کردی۔

وسیم اکرم نے اپنے مختصر ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’مبارک ہو سب کو کہ کیا زبردست صفائی کی گئی ہے سمندر کی
انہوں نے کہا کہ ’کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر کراچی کے لوگوں کو بہت مبارک ہو۔‘

وسیم اکرم نے کراچ کے لوگوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’کراچی کے لوگ کہتے ہیں کہ جو سمندر پر گند ڈالتے ہیں وہ کراچی کے نہیں ہیں تو میں آپ کی بات مان لیتا ہوں، وہ یہاں کے نہیں ہیں تو پھر چاند سے آتے ہیں گند ڈالنے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ صفائی کے بعد یہ سمندر لگ رہا ہے کہ کوئی دوسرے ملک سے بھی آئے تو اُسے ہم یہاں سیر و تفریح کیلئے لا سکتے ہیں
یاد رہے کہ اس سے قبل وسیم اکرم ساحل پر جوتے پھینکنے پر عوام سے خفا دکھائی دیے تھے، ویڈیو پیغام میں سمندر کنارے بکھرے جوتے دیکھ کر عوام پر اظہار برہمی کیا تھا۔