قومی کرکٹ اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا

قومی کرکٹ اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آ گیا، مثبت آنے والے رکن ان تین کیسز میں شامل ہیں جن کے بارے کہا گیا کہ ابھی چھان بین ہو رہی اگلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کل ہو گی ۔

وزارت صحت نیوزی لینڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں شامل ایک اور رکن کورونا وائرس کا شکار ہو گیا ہے اور اس رکن کا تعلق ان تین کیسز سے ہے جن کے بارے میں کہا تھا کہ ان کے کیسز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز تین کیسز کے بارے کہا گیا کہ ابھی چھان بین ہو رہی ہے دو کیسز کے بارے میں ابھی جانچ پڑتال جاری رہے گی ، اسکواڈ کو ابھی ٹریننگ کی اجازت نہیں ہے میڈیکل آفیسر کے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ٹریننگ کی اجازت دی جائے گی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے نیوزی لینڈ میں اب تک قومی اسکواڈ کی تین مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوچکی ہے، 54 میں سے 8 ارکان میں کوویڈ 19 کی تشخیض ہوچکی ہے جبکہ 8 میں سے 2 ارکان کو ہسٹارک کیسز یعنی نان انفیکشیس قرار دیا گیا ہے