ایم ڈی اے کا سرکاری و عوامی پلاٹس پر قبضہ کے خلاف آپریشن تیز

کراچی(خبر نگار)ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عبالناصر خان نے لینڈ مافیا اور سرکاری و عوامی پلاٹس پر قبضہ کے خلاف آپریشن تیز کردیا ایم ڈی اے کے محکمہ اسٹیٹ انفورسمنٹ کے ڈاریکٹر محمد عرفان نے گزشتہ روز تیسر ٹاون سیکٹر 52 اور 42 اسکیم 45 میں آپریشن کرکے مزید 250 ایکڑ سرکاری اور عوامی زمین خالی کرالی ایک ماہ میں چھ سو ایکڑ زمین پر مافیا کا قبضہ ختم کرایا جاچکا ہے لینڈ مافیا نے ملیر کے مختلف علاقوں میں جعلی گوٹھ بناکر غریب شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کیا ہا ہے اور لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں جس کے خلاف ایم ڈی اے کیایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے کارروائی شروع کر رکھی ہے اور اب تک کراچی کے غریب عوام کے سیکڑوں پلاٹس پرسے قبضہ ختم کرایا جاچکا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ لینڈ مافیا کو بااثر افراد اور پولیس کی مدد حاصل ہے ایم ڈی اے نے اس معاملے سے اعلی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے ایم ڈی اے کا کہناہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل خاتمے تک جاری رہے گا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے مافیا کو انتباہ کیا ہے کہ پلاٹس پر قبضہ فوری ختم کردیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی خالی کردہ پلاٹس ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔