ان کو عدالت نے چور کہا، ان کے والد کو عدالت نے چور کہا، اب اگر میں یہ کہوں تو یہ کونسی غلط بات ہے ۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں مریم نواز کا بہت بڑا فین ہوں ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میں جوانی سے ہی مریم نواز کی شہرت کا مداح ہوں اور ان کی شہرت کی قدر کرتا ہوں ۔میں اس سے آگے نہیں جانا چاہتا ۔ انہوں نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو عدالت نے چور کہا، ان کے والد کو عدالت نے چور کہا، اب اگر میں یہ کہوں تو یہ کونسی غلط بات ہے ۔


انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ چیزیں ہیں جو سب کو پتہ ہے، میں اب خام الفاظ میں یہ باتیں کررہا ہوں تو اس میں کیا غلط بات۔ آپ چوری بھی کریں اور سینہ زوری بھی کریں۔ آپ کی شہرت سے مجھے فرق نہیں پڑتا لیکن میں کوئی توہین نہیں کی آپ کو چور کہہ کر ۔واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’مبارک مجرم مریم نواز آج اسحاق ڈار کی بدولت تمہارا باپ نوازشریف عالمی طور پہ بھی چور ثابت ہو گیا ہے۔ تم سب کی قسمت میں جیل جلاوطنی اور ذلت ہے۔ بیچارہ گیا تھا بی بی سی ہیرو بننے، زیرو بن کے اور ذلیل ہو کے واپس آگیا۔ بس ان کو اقتدار واپس دے دو تو سب بیماریاں ختم!‘

————
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2020-12-01/news-2664033.html