ماہرہ خان نے حوصلہ افزا انسٹا اسٹوری شیئر کر دی

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ناامیدی کے خلاف اور اچھے دنوں کی امید رکھنے سے متعلق انسٹا گرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔

خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اپنے مثبت رویئے کی وجہ کافی پسند کی جاتی ہیں، ماہرہ خان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی ہیں جن کا اندازہ اُن کے سوشل میڈیا فین فالوونگ سے لگایا جا سکتا ہے۔

ماہرہ خان کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نا امیدی کے خلاف ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔

ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے
ماہرہ خان کی جانب سے انگریزی زبان میں شیئر کی گئی انسٹا اسٹوری کے معنی کچھ یوں ہیں کہ ’کبھی بھی امید نہیں ہارو، زندگی میں مزید موقعوں، خوشیوں اور اچھے دنوں کا آنا ابھی باقی ہے۔‘

اس سے قبل فلم اسٹار ماہرہ خان کی جانب سے دسمبر کے مہینے سے متعلق ایک پیغام شیئر کیا گیا تھا
ماہرہ خان کی جانب سے اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی سالگرہ کے مہینے کے لحاظ سے ایک پیغام شیئر کیا تھا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کو اپنی سالگرہ کا بےصبری سے انتظار ہے۔

اُن کا پیغام میں کہنا تھا کہ ’ڈیئر دسمبر، آپ کو معلوم ہے کہ آپ میرے پسندیدہ ہیں لہٰذا ناامید نہ کیجئے گا۔‘