سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا لندن سے حکومت کو نیا چیلنج

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں انہوں نے بعض ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیے جس پر پیمرا کی جانب سے ان ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری ہوئے اور دباؤ آیا اور انٹرویو روک دیئے گئے ۔اس حوالے سے اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے حکومت کو کھلا چیلنج کیا ہے کہ اب میں حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے حقائق سوشل میڈیا کے ذریعے پوری قوم کے سامنے لے کر آؤں گا میں نے ٹی وی چینلز کے ذریعے قوم کو بتانے کی کوشش کی لیکن میرے انٹرویوز روک دیئے گئے ٹی وی چینلز پر اور میرا انٹرویو لینے والوں پر دباؤ ڈالا گیا حالانکہ جب میاں نواز شریف کی حکومت تھی اور خود عمران خان دو سال تک عدالتوں سے مفرور تھے تو ہم نے ان کے انٹرویوز پر پابندی نہیں لگائی اسی طرح جنرل پرویز مشرف عدالتوں کو مطلوب ہیں اور وہ کچھ دن پہلے تک ٹی وی چینل سے بات چیت کر رہے تھے پیمرا نے ان کے حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی یہ سلوک صرف میرے ساتھ کیا جا رہا ہے میں سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا کو حقائق سے آگاہ رکھوں گا اور یہ سلسلہ جلد شروع ہوجائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں