خاتون حامزہ مختار نے کپتان کرکٹ ٹیم بابراعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر

خاتون حامزہ مختار نے کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابراعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی، ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے ایس ایچ او نصیرآباد سے رپورٹ بھی طلب کر لی،درخواست میں بابراعظم، محمد اعظم، فیصل اعظم، کامل اعظم اور محمد نوید کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ سی سی پی او لاہور کو اندارج مقدمہ کی درخواست دی لیکن عملدرآمد نہیں ہوا،عدالت نے ایس ایچ او سے جواب مانگا ہے کہ درخواست گزار نے مقدمے کے اندراج کے لیے رابطہ کیا تھا یا نہیں اگر کیا تھا تو کارروائی شروع کیوں نہیں کی