پہلی مرتبہ وائٹ ہاؤس ميڈيا ٹیم صرف خواتین پرمشتمل

امريکا کے نو منتخب صدر جو بائيڈن نے وائٹ ہاؤس ميڈيا اسٹاف کے سینئر اراکین کا اعلان کرديا اور یہ ٹیم تمام کی تمام خواتین پر مشتمل ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ٹیم بائیڈن کی نائب کیمپین منیجر کيٹ بيڈنگ فيلڈ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے جنہیں وائٹ ہاؤس کميونيکيشنز ڈائريکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
اس اعلان پر بائيڈن نے کہا کہ امريکی عوام تک براہ راست سچ پہنچانا صدر کی اہم ذمےداری ہے اورنئی پريس ٹيم عوام اور وائٹ ہاؤس کے درمیان بھروسہ قائم کرے گی۔
بائیڈن کا ہے کہ امریکا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ان تامام سینئر عہدوں پر صرف خواتین کی تقرری ہوئی ہے۔
کیٹ کے علاوہ اس ٹیم میں جین ساکی بھی شامل ہیں جنہیں وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کا عہدہ دیا گیا ہے ۔
کیٹ کی طرح یہ بھی سابق صدر اوباما کے دور میں سینئر پوزیشن پر فائز رہ چکی ہیں۔ جین اس وقت وائٹ ہاؤس کميونيکيشنز ڈائريکٹر اور کیٹ اس وقت کے نائب صدر بائنڈن کی کميونيکيشنز ڈائريکٹر تھیں۔
الیزبتھ ای الیگزینڈر خاتون اول کی کميونيکيشنز ڈائريکٹر، ایشلی ایٹین کميونيکيشنز ڈائريکٹر برائے نائب صدر، کیرین جین پیئر پرنسپل ڈپٹی پریس سیکریٹری، جین ساکی وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری، سیمون سینڈرز سینئر ایڈوائزر اور چیف اسپوکسپرسن برائے نائب صدر اور پائیلی توبر نائب وائٹ ہاؤس کميونيکيشنز ڈائریکٹر مقرر کی گئی ہیں