خاتون اسٹاف ممبر کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ۔CEO کے الیکٹرک مونس علوی کا صوبائی محتسب کے نوٹس پر قانونی جواب داخل

خاتون اسٹاف ممبر کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ۔CEO کے الیکٹرک مونس علوی کا صوبائی محتسب کے نوٹس پر قانونی جواب داخل
خاتون اسٹاف ممبر کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ۔CEO کے الیکٹرک مونس علوی کا صوبائی محتسب کے نوٹس پر قانونی جواب داخل ۔کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس ریلوے کی جانب سے ان کے وکیل نے صوبائی محتسب اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ شاہنواز تاریخ کی عدالت میں جواب داخل کرایا ہے جس کے بعد طرفین کے وکلا اس معاملے پر دلائل دیں گے کے الیکٹرک کے سی ای او کے خلاف سنگین الزامات کے معاملے کی سماعت کے حوالے سے صوبائی محتسب اعلی سندھ کی عدالت کے دائرہ اختیار پر بھی بحث کی جائے گی اور خاتون اسٹاف ممبر کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر طرفین کے وکلا قانونی دلائل دینے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے پر بھی کر سکیں گے اور ضرورت پیش آنا ہے عدالت کے سامنے گواہان بھی پیش کئے جائیں گے ۔خاتون اسٹاف ممبر نے اپنی شکایت میں تفصیل کے ساتھ دفتر میں پیش آنے والے مختلف واقعات کا حوالہ دیا اور انگریزی میں عدالت میں جمع کرائی گئی تفصیلی شکایت میں متعدد ریمارکس اور جملے کوڈ کیے ہیں شکایت میں درج کرائے گئے الزامات کا عدالت بغور جائزہ لے گی وکلا نے ایک دوسرے کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دینا ہے ابتدائی مرحلے میں نوٹس جاری ہوا تھا جس کے جواب میں کہ الیکٹرک کے من سلوی اور دیگر کی جانب سے وکیل نے صوبائی محتسب اعلی سندھ کی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے اپنا جواب داخل کرا دیا ہے ۔
یاد رہے کہ شکایت موصول ہونے کے بعد

صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس عبداللہ علوی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 نومبر کو جواب طلب کیا تھا اور واضح کیا تھا کہ اگر مونس علوی وقت مقررہ تک جواب نہ دے سکے تو قانون کے مطابق فیصلہ سنا دیا جائیگا۔سی پی او ایچ آر کے الیکٹرک رضوان دالیہ ، چیف سیکورٹی آفیسر کے الیکٹرک کرنل ریٹائرڈ وحید اصغر اور ممبر بورڈ آف ایچ آر کمیٹی خالد رفیع کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔الزام عائد کرنے والی درخواست گزار مہرین عزیز خان ہیں جو کے الیکٹرک کی سابق میڈیا کنسلٹنٹ ہیں جنہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ مونس علوی نے درخواست گزار کو متعدد بار اکیلے چائے پر لے جانے کی کوشش کی اور عورت مارچ کا مذاق اُڑاتے ہوئے مجھے فحش قسم کی ویڈیوز کے حوالے دیئے

—————–https://jang.com.pk/news/849603?_ga=2.212051988.1866372188.1606370706-640245649.1606370706
—–https://jeeveypakistan.com/archives/80942