بیٹے کی غلطی نے ماں کی جان لے لی، پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

تفصیل کے مطابق آج صبح سعید آباد سیکٹر 12A کے رہائشی 24 سالہ واجد سے پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چل گئی۔

پستول سے نکلنے والی گولی واجد کی ماں بنام رانی کے پیٹ میں لگی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئی۔

تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ پستول واجد کے بڑے بھائی نادر کا ہے جو کہ سیکیورٹی کمپنی میں ملازم ہے۔

پولیس نے بیٹے (واجد) کو گرفتار کر کے پستول بمعہ تین راونڈ برآمد کر لیے۔

سعید آباد تھانے میں قتل خطا اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

پولیس تمام تر پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔

PRO to SSP West