این سی او سی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کے لئے کراچی انتظامیہ کے اقدامات

این سی او سی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کے لئے کراچی انتظامیہ کے اقدامات
۔ٹیبل سروس اور بوفے کی اجازت نہیں ہے، کمشنر کراچی
۔کھانا صرف باکسز کے ذریعے پیش کر نے کی اجازت ہے افتخار شالوانی
۔کمشنر کراچی کی ہالز مالکان سے ملاقات این سی او سی کی ہدایات پر عمل کیا جائے کمشنر کراچی
جو میرج ہالز عمل نہیں کریںگے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی افتخار شالوانی

کراچی (30نومبر 2020) چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی ہدایت پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت میرج ہالز ایسو سی ایشنز کے عہدیداروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسد علی خان اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل اعجاز حسین رند اور ایسوی ایشن کے صدر رانا رئیس احمد ودیگر نے شر کت کی ۔کمشنر کراچی نے وفد کو کورونا کے پھیلاو کے روکنے کے لئے این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد پر زور دیا انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاو کوروکنے کے لئے این سی او سی کی ہدایت کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کی ضرورت ہے ۔ میرج ہالز ایسو سی ایشن کو چاہیئے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ٹیبل سروس اور بوفے کی اجازت نہیں ہے۔کھانا صرف باکسز کے ذریعے پیش کر نے کی اجازت ہے ۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ یقینی بنائیںکہ ایس او پیز پر پوری طرح عملدرآمد ہو۔ جو میرج ہالز عمل نہ کریں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔