احمد علی بٹ کا عدنان صدیقی پر مزاحیہ تبصرہ

کامیڈین اداکار احمد علی بٹ نے ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کو ترکی کی فلم انڈسٹری میں مشترکہ طور پر کام کرنے پر مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے معروف تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے کوور پر عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید کی تصویر ایڈٹ کر کے لگائی اور مبارکباد دی
ساتھ ہی احمد علی بٹ نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’میں استنبول نہیں جاؤں گا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ترکی کے دو ڈرامہ و فلم ساز پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان مشترکہ طور پر کام کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے
اداکار عدنان صدیقی نے پروڈیوسر کاشف انصاری کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ ترکی کے شہر استبول میں وہاں کی پروڈکشن کمپنی تکدن فلمز کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کمال تکدن کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے دکھائی دیے۔

مختصر دوانیے کی ویڈیو میں کاشف انصاری نے بتایا کہ پاکستان کے انصاری فلمز اور ترکی کے تکدن فلمز پروڈکشن ہاؤسز کے درمیان مشترکہ منصوبے پر کام کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔
مختصر ویڈیو میں کاشف انصاری کے علاوہ ترک پروڈکشن کمپنی کے سی ای او کمال تکدن نے بھی ترک زبان میں بتایا کہ دونوں ممالک کے پروڈکشن ہاؤسز کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کا معاہدہ طے پاگیا