عمران خان نے جو بویا وہ کاٹنے کا وقت آگیا ۔۔۔۔لاک ڈاؤن اسلام آباد کا اعلان ہوگیا

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے دنوں میں جو فصل بوئی تھی اب وہ تیار ہو گئی ہے اور اسے اب اپنی ہی حکومت میں کاٹنے کا وقت آگیا ہے اپوزیشن کے دور میں انہوں نے کنٹینر پر احتجاج اور لاک ڈاؤن اسلام آباد کی سیاست کی تھی اب ان کی حکومت میں یہی کچھ ان کے خلاف ہونے جا رہا ہے مولانا فضل الرحمٰن نے اعلان کردیا ہے کہ رمضان کے بعد بڑا فیصلہ ہوگا اسلام آباد لاک ڈاؤن اعلان کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور کے لئے عذاب بن گیا ہے تیئس ارب کا منصوبہ سو ارب تک پہنچ گیا ہے گورنر انسپکشن ٹیم کے لیے پورٹ پر عملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا احتساب صرف اپوزیشن کا ہو رہا ہے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کی بجائے ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنائی جا رہی ہے عمران خان کا استعفیٰ وقت کی ضرورت ہے انہوں نے سوال اٹھایا کہ آصف زرداری چور تھا تو اس کے دور کے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو کابینہ میں کیوں لیا گیا ہے کیا اب حفیظ شیخ امرت دھارا بن گیا ہے جو ملک کی معیشت ٹھیک کردے گا ایک سوال پر انہوں نے کہا صدارتی نظام ڈکٹیٹر شپ کی یاد دلاتا ہے ڈکٹیٹر شپ کی علامت ہے مزید تجربے نہیں کرنا چاہیے.

اپنا تبصرہ بھیجیں