سرفراز احمد اور محمد عباس کو قومی اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت مل گئی

نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور نوجوان کرکٹر محمد عباس کو قومی اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت مل گئی۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد اور محمد عباس کورونا ہسٹارک کیسز کے حامل تھے، سرفراز احمد اور محمد عباس کو نان انفیکشن قرار دیا گیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز اور محمد عباس ہسٹارک کیسز کی وجہ سے مکمل آئسو لیشن میں تھے، کورونا وائرس ٹیسٹ کی تیسری رپورٹ آنے کے بعد آج ٹیم کو گراؤنڈ ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی اسکواڈ کے پہلے کورونا وائرس ٹیسٹ میں 6 ارکان کے رزلٹ مثبت آئے تھے، نیوزی لینڈ میں ہوئے کورونا وائرس ٹیسٹ میں سرفراز اور عباس کو ہسٹارک کیسز قرار دیا گیا تھا۔

کرائسٹ چرچ میں قومی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی گراؤنڈ میں چہل قدمی اور ہلکی پھلکی ٹریننگ بھی ہورہی ہے