وسیم اکرم کا گالف پارٹنر کون؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا کو لائف پارٹنر کے بعد اب اپنی گالف پارٹنر بھی قرار دے دیا ہے۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اہلیہ شنیرا کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وسیم اکرم اور شنیرا ساحل سمندر پر موجود ہیں
مذکورہ تصویر میں سمندر میں چلتی کشتیوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وسیم اکرم اور شنیرا پُرفضا ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔

وسیم اکرم نے تصویر کے کیپشن میں شنیرا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’یہ میری نئی گالف پارٹنر ہیں
سابق کپتان نے کہا کہ ’آج کا دن گالف کھیلنے کے لیے بالکل پرفیکٹ ہے۔‘

دوسری جانب شنیرا نے اپنے شوہر کا پیغام اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹیم۔
واضح رہے کہ لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی