اپوزیشن این آر او حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے: وزیراعظم

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ اپوزیشن سمجھتی ہے یہ این آر او کے لیے دباؤ ڈالنے کا آخری ذریعہ ہے جو کبھی نہیں ہوگا، ان قائدین کو عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ہے، پی ڈی ایم کے قائدین این آر او حاصل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیراعظم نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی ایک دن بھی کام نہیں کیا، ان کے “شاہی” طرز زندگی کا انحصار ناجائز اور غیرقانونی دولت پر ہے، ہمارا مقابلہ ایسی سیاسی قیادت سے ہے جو جمہوری جدوجہد سے نہیں گزرے، یہ لوگ عام شہریوں کو درپیش مشکلات سمجھنے سے قاصر ہیں۔
پی ڈی ایم کی قیادت نے عوامی بہتری کے لیے کسی بھی اہم کام میں کبھی حصہ نہیں لیا، ان کا واحد اور مایوس کن مقصد خاندانوں کی بدعنوانی ارو لوٹی دولت بچانا ہے۔

اپنے ٹوئٹ نے وزیراعظم نے لکھا کہ ہم نے غریبوں اور معیشت کو تباہی سے بچانے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا، ان رہنماؤں نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت اور مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا، اب دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے تو یہ جلسے کر رہے ہیں، یہ عوام کی زندگی اور تحفظ کا خیال کیے بغیر جلسے کرنا چاہتے ہیں۔

jeeveypakistan.com

ہ ان قائدین نے قومی دولت لوٹ کر عوام کو مزید غریب بنایا، اپوزیشن کے نام نہاد لیڈرز بڑے محلوں میں شاہانہ زندگی بسر کررہے ہیں، اپوزیشن رہنماؤں کو یہ منصب بھی خاندان سے وراثت میں ملا، این آر او حاصل کرنے کے لیے یہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

Courtesy Ary news