ماروی ایکسپریس 8 ماہ سے بند، بسوں میں سفر، ڈبل کرائے کی ادائیگی

عمرکوٹ (نامہ نگار) وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی جانب سے صدر مشرف کے دور میں حیدرآباد سے کھوکھراپار تک مسافر ٹرین ماروی ایکسپریس کا افتتاح بھی کیا گیا تھا وہ کھوکراپار سے چلنے والی ماروی ایکسپریس گزشتہ 8 ماہ سے کورونا کی وبا کا سبب بند کردی گئی تھی جو اب 8 ماہ سے بند ہے جبکہ موصوف اب بھی ریلوے کے وزیر ہیں ۔کورونا کی وجہ سے دوسری چلنے والی مسافر ٹرینیں خصوصی پنجاب کی مسافر ٹرینیں اب کافی عرصے سے شرو ع کردی گئی ہیں مگر حیسرآباد سے کھوکھراپار تک چلنے والی ماروی ٹرین نہ چلنے سے علاقے کے لوگ ٹرین سفری سہولت سے محروم ہیں علاقے کے لوگ سفر کیلئے پریشان ہیں وہ مسافر دس گنہ زیادہ حیدرآباد سے 400 روپے فی مسافر اور کراچی تک 700 روپے فی مسافر کرایہ ادا کررہے ہیں جبکہ ریلوے کا کرایہ اس حساب سے کراچی تک 250 روپے تک پڑتا ہے اس علاقے کے لوگوں نے کھوکھراپار کیلئے ماروی ایکسپریس چلانے کیلئے ریلوے کے وزیر شیخ رشید سے مطالبہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس علاقے کے ٹرانسپورٹرز اور ریلوے کے افسروں نے آپس میں ملوث ہوکر اس علاقے کی ریلوے ٹرینوں کی آمدنی کے بارے میں غلط بیانیاں کرکے ماروی ایکسپریس کو کھوکھراپار کیلئے ہمیشہ کیلئے بند کرنا چاہتے ہیں ۔