سڈنی میں سال کی گرم ترین رات درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہا


آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اتوار کی رات سال کی گرم ترین رات رہی، سڈنی میں گزشتہ روز دن کے وقت درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ رات کے وقت کم از کم درجہ حرارت 25.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ نیو سائوتھ ویلز میں کئی جھاڑیوں میں پہلے ہی آگ بڑھ چکی ہے جبکہ منگل کا روز مزید گرم ترین رہنے کاامکان ہے۔ وکٹوریہ اور سائوتھ آسٹریلیا میں بھی اختتام ہفتے کو شدید گرمی کی لہر رہی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہمیں رواں موسم میں نصف بارشیں دیکھنے کو ملیں جبکہ نومبر کا مہینہ ریکارڈ سطح تک گرم رہا۔