حکومت توجہ دے تو پاکستان کو میوزک انڈسٹری پاکستان کو زرمبادلہ کما کر دے سکتی ہے

کراچی (شوبز رپورٹرز)
پاکستانی میوزک انڈسٹری میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے حکومت توجہ دے تو پاکستان کو میوزک انڈسٹری پاکستان کو زرمبادلہ کما کر دے سکتی ہے ان خیالات کا اظہار لاہور سے کراچی آنے والی معروف گلوکارہ ،ماڈل اورکمپیئر سارہ ارشد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سارہ ارشد نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی میوزک کی بہت زیادہ مانگ ہے پاکستانی میوزک کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستانی سنگرز نے بھارت میں بڑے بڑے گلوکاروں کی موجودگی میں لازوال کامیابیاں حاصل کیں جس پر بھارتی مقابلے کی بجائے پاکستانی سنگرزکےخلاف سازش کرکے ان پر بھارت کام پر پابندیاں لگوائی ۔لیکن بھارتی آج بھی پاکستانی سنگرز اور میوزک کو کاپی کرتے ہیں سارہ ارشد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگر میوز ک اور فلم انڈسٹری کو ترقی اور توجہ کی بہت ضرورت ہے ان دونوں انڈسٹریز کی بحالی سے لاکھوں لوگوں کو روز گار بھی ملے گا ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سارہ ارشد نےکہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب کے ساتھ ساتھ ثقافتی حب بھی ہے کراچی آکر بہت خوش ہوں، یہاں شوبزنس کی سرگرمیوں میں ایک بار پھر اضافہ قابل ستائش ہیے