پاکستان کے 5 شہر کورونا وائرس کا مرکز قرار


اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور اور پشاور میں کورونا وائرس کا 70 فیصد پھیلاؤ ہے، این سی او سی
———–
این سی او سی نے پاکستان کے 5 شہروں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز قرار دےدیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں کرونا وائرس کا 70 فیصد پھیلاؤ 5 شہروں میں ہو رہا ہے، این سی او سی نے متعلقہ حکام کو کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایات کردیں۔
این سی او سی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کا 70 فیصد پھیلاؤ 5 شہروں میں ہو رہا ہے جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور اور پشاور شامل ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ یومیہ مثبت کورونا کیسز کی شرح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، رواں ہفتہ کرونا وائرس سے یومیہ اموات کی شرح 46 رہی، رواں ہفتے اسپتالوں میں کرونا وائرس مریضوں کے داخلے کی یومیہ شرح 237 رہی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار اور ایس او پیز پر عملدر آمد پر غور ہوا۔اجلاس کو کرونا وائرس سے زیادہ متاثر شہروں پر بریفنگ دی گئی، وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کی دستیابی کی صورتحال پر غور کیا گیا، کرونا وائرس سے متعلقہ طبی آلات اور سہولتوں کی دستیابی پر بھی غور کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی، حیدر آباد، پشاور اور راولپنڈی میں بھی کیسز کی شرح میں اضافہ جاری ہے، ملک میں کرونا وائرس کے طبی آلات اور طبی سہولتیں دستیاب ہیں۔ صوبوں کو حسب ضرورت طبی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
———–کورونا وائرس نے مزید 13 افراد کی زندگی ختم کر دی اور مزید 1419 مبتلا ہوگئے
کراچی (29 نومبر 2020ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 13 مریض جاں بحق ہوگئے اور مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 2924 ہوگئی اور 24گھنٹوں کے دوراں مزید 1419 کیس سامنے آئے ہیں جب 10081 ٹیسٹ کئے گئے اس طرح مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 173014 ہوگئی ہے اور ابتک کورونا وائرس کے 1961855ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ ہائوس سے اتوار کے دن جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میں مبتلا مزید 13 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جن کی وجہ سے اموات کی تعداد 2924 ہوگئی جو شرح اموات 1.7 فیصد ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 10081 نمونے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1419 کیسز سامنے آئے جو موجودہ سراغ لگانے کی شرح 14 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابتک 1971936 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن میں 173014 مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، ان میں سے 88 فیصد یعنی 151529 صحتیاب ہوچکے ہیں ، جن میں 24 گھنٹوں کے دوراں 764 شامل ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 18561 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 17777 گھروں میں قرنطینہ ہیں، 14 آئیسولیشن مراکز میں اور 770 مختلف اسپتالوں میں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال 685 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، جن میں 61 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے 1419کورونا کیسز میں 1132 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوراں بڑتے ہوئے کیسز سے متعلق ضلع وار اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ضلع جنوبی کراچی میں 356 ، ضلع شرقی میں 324 ،ضلع وسطی میں 132، کورنگی میں 118، ضلع غربی 123، حیدرآباد میں 100، ملیر میں 79، شہید بینظیر آباد میں 31، ٹنڈو محمد خان میں 27 ، جام شورو میں 17، مٹیاری میں 15 سکھر میں 11 ، گھوٹکی میں 11، میرپور خاص میں 10، ٹنڈو الہیار میں 10 ، لاڑکانہ میں 6، ٹھٹھہ میں 6، سجاول میں 4، نوشہروفیروز میں 2، سانگھڑ میں 2، عمرکوٹ میں 2، بدین میں ایک، دادو میں ایک، قمبر –شہددادکوٹ میں ایک، کشمور-کندھ کوٹ میں ایک اور شکارپور میں ایک مزید کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز کی پاسداری کریں۔
عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ