سکھر شہر کا سب سے بڑا ہوٹل بھی سرکاری اراضی پر قائم ہونے کا انکشاف-انتظامیہ کو فائنل نوٹس جاری

عدالتی احکامات پر محکمہ آبپاشی کی اراضی سے قبضے ختم کرانے کا معاملہ، سکھر شہر کا سب سے بڑا ہوٹل بھی سرکاری اراضی پر قائم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ آبپاشی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر نے ہوٹل انتظامیہ کو لیٹر جاری کردیا ہے، نارتھ ویسٹ کینال کے حدود میں تجاوزات کرکے ہوٹل بنایا گیا ہے، فائنل نوٹس جاری کیا گیا ہے اگر ہوٹل انتظامیہ کے پاس لیز کے کاغذات موجود ہیں تو پیش کئے جائیں، بصورت دیگر تین روز کے اندر تجاوزات ہٹا کر قبضہ ختم کیا جائے. تجاوزات ختم نہ کی گئی تو تین روز بعد عدالتی حکم پر کارروائی کی جائے گی

https://jang.com.pk/news/850948?_ga=2.241646914.1316390876.1606623641-161980576.1606623641