سول اسپتال میں کروڑوں روپے کی مشینری خراب مریضوں کو باہر سے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت

سول اسپتال کراچی میں کروڑوں روپے سے منگوائی گئی مشینری خراب پڑی ہے خراب مشینری کو صحیح کرانے پر توجہ نہیں دی جارہی اور مریضوں کو ضروری ٹیسٹ باہر سے کرانے کی ہدایت کی جارہی ہے جس کی وجہ سے صوبے بھر سے آنے والے غریب مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے روزانہ سول اسپتال کراچی میں بہت بڑی تعداد میں مریض آتے ہیں جنہیں مختلف وارڈز میں ضروری ٹیسٹ کرانے ہوتے ہیں لیکن مشینری کی خرابی کا جواز پیش کرکے انہیں باہر سے ٹیسٹ کروا کر لانے کی ہدایت کی جاتی ہے سول اسپتال کے افسران اور عملہ اس صورتحال سے پوری طرح باخبر ہیں لیکن مریضوں کی مشکلات کے ازالہ کی کوئی سنجیدہ کوشش نظر نہیں آرہی متعدد مرتبہ متعلقہ حکام کو شکایت کی جاچکی ہیں لیکن غریب مریضوں کی شنوائی نہیں ہوتی اور وہ مجبوری کی حالت میں باہر سے پرائیویٹ ٹیسٹ کروا کر خرچہ اٹھاتے ہیں سول اسپتال کراچی کو صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز بھی فراہم کیے جاتے ہیں اور مشینری کی خریداری اور دیکھ بھال اور مرمت کے پیسے بھی دیئے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود مشینری کو درست کرانے اور صحیح حالت میں رکھنے پر توجہ نہیں دی جا رہی جس کی وجہ سے مریضوں کی شکایات میں اضافہ ہورہا ہے اور ان کے لواحقین پریشان ہیں ان پر مالی بوجھ پڑ رہا ہے ۔