سندھ خانزادہ اتحاد کی جانب سے حیدرآباد کراؤن ہال میں وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ کے اعزاز میں استقبالیہ


سندھ خانزادہ اتحاد کی جانب سے حیدرآباد کراؤن ہال میں وزیر اطلاعات و بلدیات محترم جناب ناصر حسین شاہ صاحب کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا. اس موقع پر چیئرمین آفتاب خانزادہ. کلیم خانزادہ. کلیم خانزادہ ارسلان خانزادہ. فیصل خانزادہ طاہر خانزادہ حیدرآباد کے صدر عمران خانزادہ. رضوان خانزادہ. ظفر خانزادہ. یاسر خانزادہ بھی موجود تھے. اس موقع پر وزیر اطلاعات و بلدیات جناب ناصر حسین شاہ صاحب نے خانزادہ برادری کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ جو محبت آج ملی انشاءاللہ پیپلز پارٹی بھی ہمیشہ خانزادہ برادری کے ساتھ کھڑی رہے گی. وزیر بلدیات نے برادری کے موقع پر ٹنڈوالہیار اور حیدرآباد کی خانزادہ برادری کے مسائل سنے اور موقع پر ہی انکو حل کرایا. آخر میں سندھ خانزادہ اتحاد کے چیئرمین جناب آفتاب خانزادہ نے استقبالیہ سے گفتگو کرتے ہوئے جناب ناصر حسین شاہ صاحب کا شکریہ ادا کیا. اور کہا کہ خانزادہ برادری ہمیشہ سچ اور حق پر یقین رکھتی ہے