آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ضابطے کی خلاف ورزی، بھارتی کھلاڑیوں پر جرمانہ

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں سلوو اوور ریٹ پر میچ ریفری نے بھارتی ٹیم پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم نے مقررہ وقت سے دیر میں بولنگ کی۔

آئی سی سی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ بھارتی کپتان نے اپنی غلطی قبول کی اور مذکورہ پابندی کو قبول کیا جس کے بعد اس معاملے پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں رہتی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 66 رنز سے ہرادیا تھا۔