ایرانی اسمگلنگ شدہ کپڑا اور ایرانی ڈیزل برآمد

موچکو پولیس کی دو کارروائیاں
انڈین اسمگلنگ شدہ گٹکا one 2 one اور ایرانی اسمگلنگ شدہ کپڑا اور ایرانی ڈیزل برآمد

آج 14:30 بجے موچکو پولیس نے ناردرن بائی نذد PNAD بلوچستان سے آنے والی مسافر کوچ نمبر CH-15968 کو چیک کیا جس کی چھت میں بنے خفیہ خانے سے 52 پیکٹ انڈین اسمگلنگ شدہ گٹکا one 2 one وزنی 15 کلو گرام اور ایرانی اسمگلنگ شدہ کپڑا 33 رول برآمد ہوئے.

بس ڈرائیور اور کلینر ملزم محمد اقبال ولد عبدالقیوم، نصیر احمد ولد فضل محمد اور نزیر احمد ولد دستگیر کو گرفتار کیا گیا
ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 501/20 بجرم دفعہ 8 گٹکا ماوا ایکٹ 2019 درج کیا گیا
*اسمگلنگ شدہ کپڑے کو کسٹم حکام کے حوالے کیے جانے کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے.

ایک دوسری کارروائی میں حب چوکی کی طرف سے آنے والے ٹرک نمبر TTD-336 کو چیک کیا جسکی دونوں اطراف میں اضافی ٹینکیاں لگا کر اسمگلنگ شدہ ایرانی ڈیزل 2000 لیٹر انتہائی غیر محفوظ حالت میں لایا گیا تھا

ٹرک ڈرائیور محمودبلوچ ولد محمد علی کوگرفتار کیاگیا اور اسکے مقدمہ الزام نمبر 502/20 بجرم دفعہ 285/286 قائم کیا گیا

منجانب

انسپکٹر وسیم محمد
ایس ایچ او موچکو پولیس اسٹیشن