ایل پی ایل:دمبولا وائیکنگ نے کینڈی ٹسکر کو 4رنز سے ہرادیا

نکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں دمبولا وائیکنگ نے کینڈی ٹسکرز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 4 رنز سے ہرادیا۔

دمبولا وائی کنگز نے چار وکٹ پر 195 رنز بنائے، کینڈی ٹسکرز نے بارش سے قبل 9 اعشاریہ 4 اوور میں 84 رنز بنائے تھے۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے میچ میں دمبولا وائیکنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹ پر 195 رنز بنائے
داسن شناکا نے 37 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔

سمت پٹیل نے 58 رنز بنائے، ڈک ویلا 25 اور تھارنگا 18 رنز بناسکے۔

جواب میں کینڈ ی ٹسکرز نے 9 اعشاریہ 4 اوورز میں3 وکٹ پر 84 رنز ہی بنائے تھے کہ تیز بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا جو دوبارہ ممکن نہ ہوسکا۔

کوشل مینڈس 34 رنز کے ساتھ ناٹ رہے، دمبولا وائیکنگ نے ڈک ورتھ میتھڈ کے تحت 4 رنز سے فتح حاصل کرکے 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے۔