کیا ثانیہ کی سپورٹ ملنے کے بعد شعیب کی جافنا اسٹالینز کامیاب ہوئی؟

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ملک نے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں اپنے شوہر کی ٹیم کی سپورٹ میں دورانِ میچ ایک پیغام جاری کیا جس کے بعد ان کی ٹیم جیت گئی۔

ایل پی ایل میں شعیب ملک جافنا اسٹالینز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کی ٹیم کا مقابلہ شاہد آفریدی کی گال گلیڈی ایٹرز سے تھا۔

شاہد آفریدی کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت گلیڈی ایٹرز نے ایک بڑا اسکور بورڈ پر سجایا۔

تاہم ہدف کے تعاقب میں جب اسٹالینز کے 85 کے اسکور پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تو شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ملک نے اپنے شوہر کی سپورٹ میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا
اس پیغام کے بعد شعیب ملک کی جافنا اسٹالینز کامیاب ہوگئی، تاہم یہاں دلچسپ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا شعیب کی ٹیم ثانیہ کے پیغام کی وجہ سے کامیاب ہوئی؟

تو اس کا جواب ہے کہ یہ محض ایک اتفاق ہے، کیونکہ کھلاڑی دورانِ میچ موبائل فون یا دیگر گیجیٹس سے دور رہتے ہیں۔

شعیب ملک نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں 27 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ میچ گر اننگز اوشکا فرنینڈو نے کھیلی جنھوں نے 92 رنز بنائے۔