پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کی والدہ انتقال کرگئیں

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد کی والدہ کورونا وائرس کا شکار ہوکر انتقال کر گئیں۔

اپنی والدہ کے انتقال سے متعلق انھوں سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا۔

اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ میں آج اپنی دنیا، روشنی، امید، طاقت اور حوصلے سے محروم ہوچکا ہوں۔

آسٹریلوی اسپنر کا کہنا تھا کہ میری دریا دل اور بہت پیار کرنے والی والدہ کو کھو دیا ہے
انھوں نے بتایا کہ ان کی والدہ علیل تھیں اور کوویڈ-19 کا شکار ہوگئیں تھیں۔

گلیڈی ایٹرز کے اسٹار نے اپنے مداحوں سے درخواست کی وہ اپنی دعاؤں میں انھیں یاد رکھیں۔

اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے درخواست کی کہ اپنا اور اپنے پیاروں کا خاص خیال بھی رکھیں۔