ریجنل ڈائریکٹر زاہد مصطفی میمن 1961ءمیں ڈیپلو میں پیداہوئے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ریجنل ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد زاہد مصطفیٰ میمن کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئے ‘ ان کی نماز جنازہ جامع مسجد ڈیپلائی کالونی اور تدفین آبائی قبرستان میں کی گئی ‘ نماز جنازہ میں عزیز واقارب معززین شہر‘ افسران‘ محکمہ اطلاعات کے عملے اورصحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کے سوگواران میں 2بیٹے‘ 2بیٹیاں اور بیوہ شامل ہیں۔ریجنل ڈائریکٹر زاہد مصطفی میمن 1961ءمیں ڈیپلو میں پیداہوئے۔ بی اے‘ ایل ایل بی کے بعد 1988ءمیں محکمہ اطلاعات میں ملازمت اختیار کی‘ 2017ءسے ریجنل ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد تھے۔