سندھ کے محکمہ اینٹی کرپشن میں کرونا وائرس پھیل گیا


سندھ کے محکمہ اینٹی کرپشن میں کرونا وائرس پھیل گیا ہے ملازمین کی بڑی تعداد کرونا وائرس کی لپیٹ میں آ گئی جس کے بعد جمعہ کے روز متعلقہ حکام نے محکمہ اینٹی کرپشن کے تمام دفاتر اور فلور پر اسپرے کروایا ۔ذرائع کے مطابق 12 ملازمین متاثر ہوئے ہیں جن کی وجہ سے محکمہ اینٹی کرپشن کی معمول کی ورکنگ بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ افسران اور ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے واضح رہے کہ چیف سیکرٹری کے ہدایت پر پہلے ہی صوبائی محکموں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ملازمین کی نصف تعداد کو دفتر بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور حفاظتی ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی لیکن چیف سیکرٹری آفس کی جانب سے بار بار یاد دہانی کے خطوط جاری کیے گئے جو اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ افسران اور ملازمین نے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد نہیں کیا اس لئے سرکاری دفاتر میں افسران اور ملازمین اور دفاتر کا رخ کرنے والے عام شہری بھی متاثر ہوئے ہیں