منگنی پر بختاور بھٹو اور محمود چودھری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا

منگنی پر بختاور بھٹو اور محمود چودھری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی، بختاور بھٹو اور محمود چودھری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا۔

تقریب میں موجود مہمانوں کے لیے انواع و اقسام کے کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ کوفتے، بریانی، چکن بروسٹ اور مچھلی مینو میں شامل تھی، جبکہ بچوں کے کھانے کی خصوصی ڈشز بھی تیار کی گئیں تھیں ۔

تقریب میں خاندان کے افراد اور ذاتی دوستوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں صنم بھٹو، فریال تالپور، ڈاکٹر عذرا پیچوہو شریک ہوئیں، جبکہ ڈاکٹر عاصم حسین، انور مجید، اے جی مجید، ریاض لال جی بھی شریک ہوئے۔