شاہد آفریدی کا اینٹی باڈی ٹیسٹ کلیئر آ گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کا اینٹی باڈیز ٹیسٹ کلیئر آگیا ہے۔

شاہد آفریدی سری لنکا میں کھیلی جانے والی لیگ ’لنکا پریمیر لیگ‘ کے گال گلیڈئیٹر کے آج ہونے والے پہلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ لنکا پریمیر لیگ میں گال گلیڈئیٹر آج جافنا اسٹالینز کے خلاف میچ کھیلے گی۔