ٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑنے پر رضامند ہوگئے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا انتخابات میں جوبائیڈن کی فتح کی تصدیق ہو جائے تو وائٹ ہاوس چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے الیکشن کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانونی کارروائی جاری رکھوں گا۔

ان کا کہنا تھا ’امریکہ کا ووٹنگ سٹرکچر تیسری دنیا کے ملک جیسا ہے‘۔ انہوں نے ٹویٹ بھی کیا تھا کہ یہ سو فیصد دھاندلی زدہ انتخابات تھے جبکہ بدھ کو انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا تھا انتخابات کو الٹ دیں۔

ٹرمپ نے یہ الزام بھی لگایا تھا کہ لاکھوں کی تعداد میں ووٹ مشینوں سے ووٹ حذف کیے گئے۔ دوسری جانب سکیورٹی ایجنسیوں نے الیکشن کو امریکہ کی تاریخ کا محفوظ ترین الیکشن قرار دیا ہے
ٹرمپ نے انتخابات کے نتائج تسلیم نہ کرنے کا کہا تھا اور عدالت سے بھی رجوع کیا۔ عدالت نے ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ20جنوری تک ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے۔ اگر الیکٹورل کالج نے بائیڈن کی فتح کی تصدیق کی تو میں وائٹ ہاؤس چھوڑ دوں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےجوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنےکے سوال کا جواب دینے سے گریزکیا۔

Courtesy hum news