تنگوانی کے قریب درانی مہر کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوں کے خلاف

تنگوانی ( رپورٹ : ) تنگوانی کے قریب درانی مہر کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔  پولیس اور ڈاکووں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئی ۔  پولیس نے جاگیرانی گینگ کے سربراہ جیئند جاگیرانی کے گھر پر قبضہ کر لیا ہے ۔ پولیس اور ڈاکووں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ضلع بھر میں اغوا ہونے والے مغویوں کی بازیابی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایس ایس پی امجد شیخ کی قیادت میں ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب کاروائی کیا گیا ہے جس میں پولیس کے فائرنگ سے تین ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں ۔  ہلاک ہونے والے ڈاکوں کے گرفتاری پر انعام مقرر تھے ۔ ایس ایس پی امجد شیخ کی قیادت میں 100 سے زائد پولیس کے کمانڈوز 300 سو سے زائد پولیس نفری کے ساتھ ڈاکو جیئند جاگیرانی کے گھر کا محاصرہ کر لیا جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پر راکٹ لانچر فائر کر دیے اور جدید اسلحے سے حملہ کردیا ۔ پولیس کے فائرنگ سے تین ڈاکو ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت ایاز جاگیرانی شمشو جاگیرانی ۔ علی بخش جاگیرانی کے نام سے ہوا ہے ۔ آپریشن میں جدید اسلحہ راکٹ لانچر سمیت  اے پی سی چین بکتر بند گاڑیوں کا استعمال کیا گیا ۔ تاہم پولیس اور ڈاکووں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ پولیس نے ڈاکو جیئند جاگیرانی کے گھر پر قبضہ جما لیا جبکہ فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا ہے کہ جاگیرانی گینگ نے ایس ایچ او علی حسن بکھرانی رینجرز کے ڈی ایس آر کو شہید کیا تھا ایس ایس پی امجد شیخ نے مزید کہا کہ امن دشمنوں کے خلاف بھرپور کاروائی کیا جا رہا ہے ۔ پولیس آپریشن میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاشوں کو جب ہسپتال منتقل کیا گیا تو پولیس کی جانب سے خوشی میں فائرنگ کی گئی جبکہ شہریوں نے پولیس کو کامیاب کاروائی پر خوب داد دیا ۔ اور پولیس کارروائی کو سرہایا ۔ جبکہ دوسرے جانب سے کچے میں پولیس آپریشن پر ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان نے ایس ایس پی  امجد شیخ سے رابطہ کیا اور کامیاب کاروائی پر مبارکباد دیا۔ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان نے کہا کہ تین بد نام ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں متعدد ڈاکو زخمی ہیں ۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب  نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوں کا تعلق بد نام زمانہ ڈاکو جیند جاگیرانی گروہ سے ہے ۔ ناصر آفتاب  نے بتایا کہ بد نام ڈاکوں پولیس کو اغواء برائے تاوان قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ۔ ناصر آفتاب پٹھان نے کہا کہ  پولیس کی مزید نفری کو کچے میں آپریشن کے لیے بھیج دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی خاتمی تک اور کچے میں مغویوں کی بازیابی اور ڈاکو کی صفائے تک یہ آپریشن جاری رہے گا ________________________________________.