عطااللّٰہ نے موت سے متعلق خبروں کی تردید کردی


پاکستان کے لیجنڈ گلوکار عطااللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے موت سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔

اپنی موت سے متعلق جھوٹی خبریں وائرل ہونے کے بعد عطااللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنے فیس بک پر وضاحتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے حوالے سے چلنے والی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔

عطااللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے مختصر پوسٹ میں لکھا کہ آج پھر ان کے حوالے سے غلط خبریں گردش میں ہیں، ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ وہ مداحوں کی دعاؤں سے بالکل ٹھیک ہیں

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ عطااللّٰہ خان عیسیٰ کو اپنی زندگی سے متعلق پھیلنے والی جھوٹی خبروں پر وضاحت کرنی پڑی ہو، اس سے قبل بھی انہوں نے یا ان کے اہل خانہ نے ایسی ہی جھوٹی خبروں پر وضاحتی کی تھیں۔

گلوکار 2018 کے بعد مختلف اوقات میں کچھ بیماریوں کے باعث مختصر وقت کے لیے ہسپتال میں زیر علاج بھی رہے اور اسی دوران ہی ان کے حوالے سے غلط خبریں وائرل ہوئیں۔

گزشتہ 2 سال میں متعدد بار ان کے حوالے سے غلط خبریں وائرل ہوئیں اور رواں برس اپریل میں بھی ان کے حوالے سے غلط خبریں وائرل ہوئی تھیں اور اب حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ان کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئیں تو انہوں نے وضاحتی پیغام جاری کیا۔

عطااللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی 1951 میں پنجاب کے شہر میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں پیدا ہوئے، جس وجہ سے وہ عیسی خیلوی کہلواتے ہیں
———https://jang.com.pk/news/849824———–