نیوزی لینڈ، قومی کرکٹ اسکواڈ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کے نتائج کا منتظر

قومی کرکٹ اسکواڈ نیوزی لینڈ میں ہونے والی پہلی کورونا وائرس ٹیسٹنگ کےنتائج کا منتظر ہے۔

اسکواڈ کی کل کرائسٹ چرچ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ ہوئی تھی، پروٹوکولز کے مطابق ٹیسٹنگ کے نتائج کا اعلان نیوزی لینڈ کرکٹ کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے لیے سخت پروٹوکولز بنائے گئے ہیں
قومی اسکواڈ کی سخت ایس او پیز کےمطابق آئسولیشن کل ختم ہوگی، آئسولیشن ختم ہونے کے بعد اسکواڈ مختلف گروپس میں رہےگا، ٹریننگ بھی کرے گا۔

آئسولیشن کےدوران ملنے جلنے کی اجازت نہیں، مختصر وقت کے لیے کھلی فضا میں جا سکتے ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم کے آکلینڈ میں آئسولیشن میں رہنے کی اطلاع ہے، شاہد اسلم نے آکلینڈ پہنچنےکے بعد گلے میں تکلیف کی شکایت کی تھی