اسٹیو اسمتھ کا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کون؟

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین اسٹیو اسمتھ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اپنا پسندیدہ پاکستانی کھلاڑی قرار دے دیا۔

آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ نے انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن میں کہا کہ بابر اعظم کو بیٹنگ کرتا ہوا دیکھنا پسند کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ رواں سال جون میں بھی اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اچھے کھلاڑی ہیں ان کے پاس بیٹنگ کرتے وقت بہت وقت ہوتا ہے
یاد رہے کہ بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں ٹاپ فائیو میں موجود ہیں، بابر ٹی ٹوینٹی میں دوسری، ون ڈے میں تیسری اور ٹیسٹ میں پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں